بنگلورو،25؍فروری(ایس او نیوز) اسپتالوں میں مرنے والے افراد کی نعشوں کو گھر لیجانے ایمبولنس مہیا کرانے میں مختلف ریاستی حکومتوں کی ناکامی اور دیگر ٹرانسپورٹ ذرائع سے ان کے رشتہ داروں کو نعشیں لے جانے کیلئے مجبور ہونے کے واقعات آئے دن سرخیوں میں چھائے رہے ہیں، لیکن اب ریاست کرناٹک میں اس طرح کا دوسرا واقعہ سامنے آیا ہے، حال ہی میں نلمنگلا میں شعلہ پوش ہوئی کے ایس آر ٹی سی بس میں بری طرح جھلس کر زیر علاج ممتا نے کل شہر کے ایک اسپتال میں دم توڑ دیا، لیکن اس کے مرنے کے بعد انتظامیہ کی طرف سے اس کی نعش ارسیکیرے لے جانے کیلئے ایمبولنس تک مہیا نہیں کرائی گئی ،جس کے سبب اس کے رشتہ داروں کو نعش کے ایس آر ٹی سی بس میں لے جانی پڑی۔ ممتا کی موت کے بعد اس کا پوسٹ مارٹم کرکے آج ڈاکٹروں نے اس کی نعش رشتہ داروں کو سونپ دی ۔ ممتاکے شوہر ستیش نے ہاسن ضلع کے بھاگیشورہ کیلئے کے ایس آر ٹی سی بس کے ذریعہ ممتاکی نعش لے جانے کا بندوبست کیا۔